پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی بیٹی کی چوتھی سالگرہ،تصاویروائرل

Calender Icon جمعہ 16 جنوری 2026

ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس نے جمعرات 15 جنوری 2023 کو اپنی چوتھی سالگرہ منائی۔ اس موقع پر پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی خوشیوں کی چند جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جبکہ ننھی مالتی کی نانی مدھو چوپڑا نے بھی ایک جذباتی پیغام کے ساتھ نئی تصاویر پوسٹ کیں۔

پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر مالتی کی سالگرہ کی پارٹی کی تصاویر شیئر کیں، جہاں ساری سجاوٹ ڈزنی شہزادیوں کے گرد گھومتی نظر آئی۔ خاص طور پر پارٹی کا تھیم سمندر اور جل پریوں پر مبنی تھا، جسے دیکھ کر ننھی مالتی کی پسند صاف جھلکتی ہے۔

تصاویر میں ایک خوبصورت انڈر دی سی سیٹ اپ دکھایا گیا، جس کے نرم رنگوں کے بیک گراؤنڈ پر واضح طور پر لکھا تھا:
“Malti’s 4th Birthday”
Priyanka Chopra celebrates daughter Malti Marie’s 4th birthday with mermaid-themed bash
سالگرہ کا کیک بھی خاص توجہ کا مرکز رہا، جس پر مالتی کی پسندیدہ ڈزنی شہزادی “ایریل” کا نام نمایاں تھا۔ پریانکا نے اپنی بیٹی کے لیے ایک شاندار مرمیڈ تھیم پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں چمکتے ہوئے مرمیڈ اسکیل ڈیزائن، سمندری جال، سیپیاں اور دیگر سجاوٹی اشیاء شامل تھیں، جنہوں نے پورے مقام کو سمندر جیسا ماحول دے دیا۔

پارٹی کو مزید خاص بنانے کے لیے پریانکا نے مہمانوں کے لیے مچھلی کی شکل کے بسکٹس اور گفٹ ہیمپرز بھی تیار کروائے۔ اس کے علاوہ مرمیڈ کی شکل کے غباروں نے سجاوٹ کو مزید دلکش بنا دیا۔ اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر پیارا کیپشن لکھا، “She’s 4!” اور ساتھ ہی نک جونس کو ٹیگ بھی کیا۔

دوسری جانب مدھو چوپڑا نے بھی انسٹاگرام پر مالتی کے ساتھ اپنے خوبصورت لمحات شیئر کیے، جن میں نانی اور نواسی کے درمیان گہرا رشتہ صاف نظر آتا ہے۔ ایک تصویر میں مدھو اور مالتی کو چھٹیوں کے دوران سیر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مدھو چوپڑا نے اپنی پوسٹ کے ساتھ جذباتی پیغام لکھا،
“تم نے مجھے نانی بنایا اور میری زندگی کو بہت خوبصورت بنا دیا۔ میری ننھی پری، تمہیں چوتھی سالگرہ بہت مبارک ہو۔”

مالتی میری کی سالگرہ کی یہ تصاویر اور پیغامات مداحوں میں بے حد مقبول ہو رہے ہیں، جہاں لوگ ننھی شہزادی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔