دنیا کی مشہور سپر ماڈل بیلا حدید نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم The Beauty میں اداکاری کے بعد اپنے مستقبل کے اہداف پر کھل کر بات کی ہے۔ ٹاپ فیشن برانڈز کے ساتھ کام کر کے عالمی شہرت حاصل کرنے والی بیلا اب اداکاری کے میدان میں سنجیدگی سے قدم جمانا چاہتی ہیں۔29 سالہ بیلا حدید نے 14 جنوری کو نیویارک سٹی میں ریان مرفی کے پریمئیر کے موقع پر دی ہالی وڈ رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،“میں اس کے بعد بھی اداکاری جاری رکھنا چاہوں گی۔ یہ میرا ایک خواب ہے۔”بیلا اس سے قبل سیریز Ramy اور Yellowstone میں مختصر کردار ادا کر چکی ہیں، تاہم ان کے مطابق اداکاری ہمیشہ سے ان کی دلچسپی کا مرکز رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے ماڈلنگ کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فنکارانہ پہلو کو اجاگر کیا، لیکن اداکاری ان کے دل کے زیادہ قریب ہے۔بیلا نے کہا،“میں نے اپنی آرٹ اور تخلیقی سوچ ماڈلنگ میں شامل کی، لیکن دن کے اختتام پر مجھے حرکت کرنا، فلم اور مجموعی طور پر اداکاری بہت پسند ہے۔”اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے بیلا حدید نے کہا کہ انہیں اداکار اس لیے پسند ہیں کیونکہ وہ مختلف لوگوں کے لیے مختلف کردار بن سکتے ہیں۔“مجھے اداکار اس لیے پسند ہیں کیونکہ وہ بہت سے لوگوں کے لیے الگ الگ کردار بن سکتے ہیں،” انہوں نے کہا۔انٹرویو کے دوران بیلا نے مشہور ہدایتکار اور شو کے شریک تخلیق کار ریان مرفی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بھی روشنی ڈالی۔“ریان کا دماغ غیر معمولی ہے۔ مجھے ان کا دماغ اور ان کا دل دونوں بے حد پسند ہیں،” بیلا نے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہدایتکاری کے حوالے سے ریان مرفی کو اپنا آئیڈیل سمجھتی ہیں۔“میں ہدایتکاری کے معاملے میں انہیں بہت دیکھتی ہوں، اور مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت سی چیزوں میں فینٹسی لے آتے ہیں،” بیلا نے تعریف کی۔بیلا حدید نے اداکاری کا موقع دینے پر ریان مرفی کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ یہ تجربہ ان کے لیے بالکل نیا اور مختلف تھا۔“سچ کہوں تو ماڈلنگ کا اس سیٹ پر میرے کام سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ یہ میری اب تک کی زندگی کے تجربات سے بالکل الٹ تھا،” انہوں نے کہا۔بیلا حدید کے ان خیالات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ مستقبل میں اداکاری کو محض ایک تجربہ نہیں بلکہ ایک مستقل کیریئر کے طور پر دیکھ رہی ہیں، اور شائقین بھی انہیں نئے کرداروں میں دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔
ماڈلنگ کے بعد فلمی دنیا میں قدم جمانا میرا خواب ہے، بیلا حدید
جمعہ 16 جنوری 2026












