ایشیا کپ (asia cup 2025)کی ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا،اس موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پاکستانی کپتان سلمان آغا کیساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے اس حوالے سے فوٹو شوٹ کی تصویر جاری کی جس میں ٹرافی کےہمراہ صرف پاکستانی کپتان سلمان آغا کو کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے 2 مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کیا تھا۔