کراچی میں موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان

Calender Icon اتوار 18 جنوری 2026

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات خنک رہنے کی توقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔