شمالی وزیرستان میں پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا

Calender Icon اتوار 18 جنوری 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے خوشحالی میں ایک پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا، جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پل کی تباہی کے باعث کئی دیہات کا میر علی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔