سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

Calender Icon اتوار 18 جنوری 2026

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوریا کمار یادو نے اپنے بارے میں خوشی مکھرجی کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک متنازع بیان کے بعد سخت قانونی قدم اٹھاتے ہوئے اداکارہ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوریا کمار یادو کے وکلاء کا کہنا ہے کہ خوشی مکھرجی نے کرکٹر سے متعلق میسجز بھیجنے کا جو دعویٰ کیا ہے وہ بالکل جھوٹا اور بے بنیاد ہے اور اس سے کرکٹر کی ساکھ پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ خوشی مکھرجی نے کچھ دنوں قبل اپنے ایک انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ میں کسی بھی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی مگر بہت سے کرکٹرز میرے پیچھے ہیں، ماضی میں سوریا کمار یادو بھی مجھے کافی زیادہ میسجز کیا کرتے تھے لیکن اب ہماری بات نہیں ہوتی اور میں کسی بھی طرح کے تعلق سے خود کو جوڑنا نہیں چاہتی ہوں۔