کوٹری بیراج پرپانی کے بہاؤ میں کمی،کچے کے علاقے تاحال زیرِ آب،امراض پھوٹ پڑے

Calender Icon پیر 29 ستمبر 2025

کوٹری بیراج پرپانی کے بہاؤ میں کمی،کچے کے علاقے تاحال زیرِ آب،امراض پھوٹ پڑے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں پچیس ہزارکیوسک کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدپانی کابہاؤکم ہوکر تین لاکھ ستاسی ہزارکیوسک پرآ گیا-حکام کا کہنا ہے کوٹری بیراج پر پانی کی کمی کےباجوددرمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے،ضلع جامشورو میں کوٹری بیراج سے ملحقہ کچے کے علاقوں میں سیلابی پانی نے متعدد دیہات کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے، ،مسلسل سیلابی پانی جمع رہنے سے مختلف امراض پھوٹ پڑے ہیں، ادھرسیلاب سے متاثرہ ایم پانچ موٹروے سترہ ویں روزبھی بندہے،دوسری جانب ملتان کی تحصیل جلال پور کے نوراجہ بھٹہ بند کی تعمیر و مرمت مکمل کرلی گئی،ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق نوراجہ بھٹہ بند کو 3ہزار 450فٹ تک مضبوط حفاظتی بندمیں بدل دیاگیا۔ حافظ والا میں شگاف کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کر لی گئی، شکر گڑھ میں دودرجن سے زائددیہات میں زندگی معمول پرنہیں آسکی-