آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد منسوخ کر دیے گئے-ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے علی امین گنڈاپور کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جبکہ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوگیا تھا- عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا جس پر کچھ دیر بعد وزیراعلیٰ کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے-وکیل نے کہا کہ سر آپ نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں، میں ہڑتال کی وجہ سے نہیں آیا،بعدازاںعلی امین گنڈا پور کے وکیل کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست دائرکی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا، عدالت نے علی امین گنڈا پورکو اگلی سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے-
اسلام آباد:آڈیو لیک کیس ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
پیر 29 ستمبر 2025 مزید خبریں
تازہ ترین
ڈیجیٹل ٹریڈنگ کیلئےBingX AI Claw ایپ متعارف
56 منٹ قبل












