جی ایچ کیوحملہ کیس، بانی پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے ریلیف نہ مل سکا

Calender Icon پیر 29 ستمبر 2025

جی ایچ کیوحملہ کیس میں ویڈیولنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر بانی پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے ریلیف نہ مل سکا، جسٹس صداقت علی خان اورجسٹس وحیدخان پرمشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی- جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کیخلاف حکم امتناع درخواست مسترد ،جبکہ پٹیشن سماعت کیلئے منظور ،چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کردیا گیا-