بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت رسوا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے

Calender Icon پیر 29 ستمبر 2025

بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت رسوا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے۔۔ پہلی بار یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ عالمی ٹائٹل سمیر خان نے پاکستان کے نام کر لیا ۔۔ سمیر خان نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کر کے ٹائٹل جیت لیا ۔۔ باون کلوگرام کیٹیگری کے مقابلہ میں سمیر خان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پرحاوی رہے ۔۔ سمیر خان کے “جیٹ سیلیبریشن” انداز نے بھارتی حریف کا اعتماد متزلزل کردیا ۔۔ ریفریزکے متفقہ فیصلہ نے سمیر خان کو فاتح قراردیا ۔۔ سمیر خان نے کامیابی کو پاک فوج اور پاک فوج کے شہداء کے نام کرنے کا اعلان کیا ۔