چیئرمین سینیٹ کا علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا اعلان

Calender Icon منگل 20 جنوری 2026

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ چیئرمین سینیٹ کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی آئین، قواعد و ضوابط اور سینیٹ کے رولز کا مکمل جائزہ لینے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے تاکہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ شبلی فراز کی نشست خالی ہونے کے بعد سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہو گیا تھا، جس پر نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری ضروری ہو گئی تھی۔

چیئرمین سینیٹ کے اعلان کے بعد ایوان میں مختلف ارکان کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا، جبکہ حکومتی و اپوزیشن بینچز پر اس فیصلے کو سینیٹ کے قواعد کے مطابق ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔