سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ازبکستان کی مجلس اولی کے سپیکرکی ملاقات

Calender Icon پیر 29 ستمبر 2025

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ازبکستان کی مجلس اولی کے سپیکر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا-پارلیمنٹ ہاؤس آمد پرسپیکر قومی اسمبلی نے وفدکاپرتپاک خیرمقدم کیا ،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے خطے میں امن،استحکام اورترقی کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے،ازبکستان پاکستان کی سٹریٹیجک پوزیشن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے-انہوں نے مزید کہا ہے گوادر اورکراچی پورٹ ازبکستان کو دنیا سے جوڑ سکتی ہے، ایازصادق نے کہاہے امتِ مسلمہ کو کشمیر کے عوام کے حق میں مشترکہ حکمتِ عملی اپنانی چاہیے، ازبکستان کی اولی مجلس کے سپیکر نے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے دعاگو ہیں -نہوں نے کہا ہے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا سفارتی محاذ پر ردعمل قابل تحسین ہے-