اسرائیل میں فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کا متنازع بل منظور 

Calender Icon پیر 29 ستمبر 2025

 اسرائیلی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی نے ایک متنازع بل کی منظوری دے دی جس کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دی جا سکے گی۔ یہ بل “دہشت گردوں کے لیے سزائے موت کے عنوان سے پیش کیا گیا، جسے 1 کے مقابلے میں 4 ووٹوں سے منظور کر کے مکمل ووٹنگ کے لیے آگے بھیج دیا گیا۔
کمیٹی کے قانونی مشیر کے مطابق یہ ووٹنگ پارلیمانی چھٹی کے دوران ہوئی، اس لیے اس کی قانونی حیثیت مشکوک ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی حکام کی غیر موجودگی اور بل پر ناکافی بحث پر بھی اعتراضات اٹھائے۔
 اسرائیلی وزیرِاعظم کے قیدیوں سے متعلق امور کے نمائندے گال ہرش نے بھی خبردار کیا ہے کہ اس قانون سے غزہ میں قید اسرائیلی شہریوں کی رہائی کی کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ یاد رہے، یہ بل ماضی میں بھی انہی خدشات کے باعث مسترد کیا جا چکا ہے۔