ترقیاتی منصوبوں میں گرین بیلٹس کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مریم نواز

Calender Icon منگل 20 جنوری 2026

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام پر اربوں روپے لگا رہے ہیں، جو سڑک کھودی جا رہی ہے،اس کا پلان ہونا چاہیے، پی ڈی پی کے تحت نئے مین ہولز لگائے جا رہے ہیں، کھلے مین ہولز بھی بند کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ شہروں میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے، فائر سسٹم کا بھی آڈٹ کریں گے،نئے ایس او پیز بنائیں گے، جہاں جہاں شارٹ سرکٹ کا ڈر ہے وہاں مسئلہ حل کیا جائے، ترقیاتی منصوبوں میں گرین بیلٹس کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔

مریم نواز کا کہناتھا کہ ہر منصوبے میں بیوٹی فکیشن پلان لازمی ہونا چاہیے ، شہروں میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے، شہروں میں مین ہولز کو کور کرنا یقینی بنایاجائے ، کسی بھی محکمے کو منصوبہ مکمل ہونے کے بعد سڑک کھودنے نہیں دیں گے۔