اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں سندھ، لاہور اور پشاور ہائی کورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور بعض ججز کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے لیے صدرِ مملکت نے درج ذیل دس ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج توثیق کی منظوری دی:
جسٹس میاں محمد شاہ، جسٹس مس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن، جسٹس عبد الحمید بھُرگی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھنبھرو، جسٹس علی حیدر ’ادا‘، جسٹس محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا۔
اس کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل ججز، جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس سید فیض الحسن شاہ، کی مدتِ ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے لیے صدرِ مملکت نے گیارہ ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دی، جن میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عابر گل خان شامل ہیں۔
صدرِ مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدتِ ملازمت میں بھی چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے لیے صدرِ مملکت نے چھ ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج توثیق کی منظوری دی، جن میں جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبد الفیاض، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسن اللہ شامل ہیں۔
مزید برآں، پشاور ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججز، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس ثابت اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب، کی مدتِ ملازمت میں بھی چھ ماہ کی توسیع منظور کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلے عدالتی امور کے تسلسل اور ہائی کورٹس میں مقدمات کے بروقت فیصلے کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔












جمعرات 22 جنوری 2026 