پنجاب کی ترقی کے لیے مضبوط بلدیاتی نظام ناگزیر ہے: ہمایوں اختر خان

Calender Icon اتوار 25 جنوری 2026

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ترقی کے لیے مضبوط بلدیاتی نظام ناگزیر ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اضلاع کو بااختیار بنانے کے لیے مالی اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ہوں گے۔

ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ میرے لیے عہدہ اہم نہیں بلكہ عوامی خدمت میری سیاست ہے۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسان اور نوجوان ہماری اولین ترجیح ہیں، کسانوں اور نوجوانوں کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔