سعودی عرب سمیت عرب اور اسلامی ملکوں نے امریکی صدر کے غزہ منصوبے کی حمایت کردی

Calender Icon منگل 30 ستمبر 2025

سعودی عرب سمیت دیگر عرب اور اسلامی ملکوں نے امریکی صدر کے غزہ منصوبے کی حمایت کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، قطر، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر امریکی صدر کی غزہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا ہے۔

سعودی قومی پریس ایجنسی (SPA) نے تصدیق کی ہے کہ ان تمام ممالک کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر کی قیادت میں غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزرائے خارجہ نے امریکی صدر کے منصوبے کو خوش آئند قرار دیا جس میں غزہ کی تعمیر نو، فلسطینیوں کو بے گھر ہونے سے بچانے کے لیے جامع منصوبہ پیش کیا گیا ہے، ساتھ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے بچالیا گیا ہے وہیں دوسری جانب حماس کو غیر مسلح ہونے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے، وہاں امن قائم کرنے کے لیے عارضی فوج کی تعیناتی بھی شامل ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی قیادت میں عارضی اتھارٹی قائم کی جائے گی جس میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی شامل ہونگے۔