پولیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

Calender Icon پیر 26 جنوری 2026

بنوں کے علاقے ڈومیل چشمی روڈ پر پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی کے مطابق دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب میریان میں نامعلوم افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا، معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔