قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے گی؟ مشاورت کے لیے چیئرمین پی سی بی اور وزیراعظم کی آج ملاقات متوقع

Calender Icon پیر 26 جنوری 2026

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گی یا نہیں، مشاورت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات متوقع ہے۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس کے باوجود ملین ڈالر سوال برقرار ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، آئی سی سی کا دوہرا معیار مسترد کرتا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت کے فیصلے پر مِن و عَن عمل کریں گے۔

اس سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مشاورتی عمل جاری ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا، اُس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔