اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس میں مدعی مقدمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کی جس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے مدعی مقدمہ کی مسلسل عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ مدعی کی جانب سے بار بار غیر حاضری عدالتی کارروائی میں رکاوٹ کے مترادف ہے۔۔ سماعت کے دوران عدالت نے کیس کی آئندہ پیش رفت کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر فریقین کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے جائیں گے ۔ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہے
فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس میں مدعی مقدمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
پیر 26 جنوری 2026 مزید خبریں
تازہ ترین
کوہاٹ میں فائرنگ کر کے 3 بھائیوں کو قتل کر دیا گیا
10 گھنٹے قبل












