پشاور: وکلاء کا صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ، قتل اور پولیس تشدد کے خلاف احتجاج

Calender Icon منگل 30 ستمبر 2025

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر صوبہ بھر کے وکلاء آج عدالتی بائیکاٹ کر رہے ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں بھی وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ جاری ہے۔

وکلاء کے مطابق صوبہ میں وکلاء کے قتل اور پولیس تشدد کے واقعات میں ملوث عناصر ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ چارسدہ میں نوجوان وکیل کے قتل میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمن یوسفزئی نے کہا کہ آئی جی پولیس نے دو دن کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وکلاء کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو نکالا جائے۔

امین الرحمٰن یوسفزئی نے کہا کہ اگر دو دن میں کارروائی نہ کی گئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔