اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت وزارتِ صحت اور ڈریپ کے اجلاس میں ہیپاٹائٹس ڈیلٹا کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چین کی کمپنی ہُواہوئی ہیلتھ نے اپنی جدید تھراپی HH-003 کی پیش رفت سے آگاہ کیا جو فیز ٹو کلینیکل ٹرائلز مکمل کر چکی ہے اور چین میں منظوری کے ساتھ بریک تھرو تھراپی کا درجہ بھی حاصل کر چکی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں دس لاکھ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس ڈیلٹا سے متاثر ہیں جو ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں میں جگر کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ حکومت، ہُواہوئی ہیلتھ اور مقامی دوا ساز کمپنیوں کے درمیان شراکت داری کے ذریعے جدید ادویات کی مقامی تیاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سستی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
اجلاس میں فیز تھری کلینیکل ٹرائلز کے ریگولیٹری عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ عالمی معیار کے مطابق یہ جدید علاج جلد مریضوں تک پہنچ سکے۔












جمعہ 30 جنوری 2026 