کئیر اسٹارمر کا سابق شہزادے اینڈریو سے امریکی کانگریس میں گواہی دینے کا مطالبہ

Calender Icon اتوار 1 فروری 2026

برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے شاہی خاندان کے فرد اور سابق شہزادے اینڈریو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوکر گواہی دے۔

سر کئیر اسٹارمر نے یہ مطالبہ اینڈریو ماونٹ بیٹن کی قابل اعتراض تصاویر سامنے آنے پر کیا ہے جو کہ بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کی نئی فائلز جاری ہونے پر سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے مجرم جیفری ایپسٹین کے متاثرین کو ترجیح دینی چاہیے اور جس کے پاس جو بھی معلومات ہو وہ انہیں سامنے لانے کیلئے تیار ہو خواہ وہ کسی بھی صورت میں حاصل کرنے کا مطالبہ کیا جائے