بیلا حدید اور بوائے فرینڈ آدان بنیولوس کا بریک اپ افواہوں کے باوجود ایک ساتھ ڈانس

Calender Icon اتوار 1 فروری 2026

امریکی سپر ماڈل بیلا حدید اپنے بوائے فرینڈ اور پروفیشنل کاؤ بوائے آدان بنیولوس کے ساتھ بریک اپ کی خبروں کے باوجود ایک بار میں ڈانس کرتی نظر آئیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل کلپ میں دونوں پس منظر میں بجنے والی موسیقی پر جھومتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ منظر اس وقت سامنے آیا جب چند گھنٹوں بعد آدان بنیولوس کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق انہیں عوامی مقام پر نشے کی حالت میں ہونے کے الزام میں ہفتہ 31 جنوری کو حراست میں لیا گیا۔

میڈیا اداروں پیپل اور انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلا اور آدان کے تعلقات کچھ عرصے سے کشیدہ تھے اور ان کا آن اینڈ آف رشتہ ختم ہو چکا ہے۔ تاہم اس ویڈیو کے بعد مداحوں میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ شاید دونوں کے درمیان علیحدگی نہیں ہوئی بلکہ یہ سب میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا:
“وہ اتنی نشے میں ہے کہ ٹھیک سے چل بھی نہیں پا رہی، یہ جوڑی واقعی جنت میں بنی ہے۔”

ایک اور نے کہا:
“بیلا اور آدان قانون کے ہاتھ آنے سے پہلے تک خوب پارٹی کر رہے تھے۔”

کچھ مداح اس بات پر بھی مایوس دکھائی دیے کہ بیلا حدید نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ شراب نوشی چھوڑ چکی ہیں۔ ایک فالوور نے لکھا:
“کیا وہ اس وقت اس کے ساتھ تھیں جب اسے گرفتار کیا گیا؟ مجھے لگا بیلا نے برسوں پہلے شراب چھوڑ دی تھی۔”

واضح رہے کہ نہ بیلا حدید اور نہ ہی آدان بنیولوس نے اب تک سرکاری طور پر علیحدگی کی تصدیق کی ہے، اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ گرفتاری کے وقت بیلا ان کے ساتھ موجود تھیں یا نہیں۔