اسلام آباد/لاہور :(نیوزڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان کی آسٹریلیاء کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کلین سویپ پر قوم کو مبارکباد۔ وزیراعظم کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی پزیرائیکرکٹ ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز اپنے نام کئے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں غیر معمولی مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور جذبے کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی. وزیر اعظم کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ،کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین ۔مجھے امید ہے کہ جیت کا یہ شاندار سلسلہ آئندہ بھی برقرار رہے گا۔مزید صدرِ مملکت کی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی مسلسل کامیابی پر قوم کو مبارکباد۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ قومی ٹیم کی اجتماعی محنت اور پیشہ ورانہ تیاری کا عکاس ہے۔قومی کرکٹ ٹیم نے میدان میں ذمہ داری، ہم آہنگی اور اعتماد کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کیا۔ٹیم کی نمایاں کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ بالخصوص چیئرمین محسن نقوی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
وزیر اعظم وصدرمملکت کی T20سیریزمیں کلین سویپ پر قوم کو مبارکبا
اتوار 1 فروری 2026












