سرگودھا میں خاتون کو شوہر اور دیور نے قتل کر دیا

Calender Icon پیر 2 فروری 2026

سرگودھا کے گاؤں تنکی والا میں خاتون کو شوہر اور اس کے بھائی نے قتل کردیا، ملزمان نے طبعی موت قرار دے کر تدفین بھی کردی تھی۔

میت کو غسل دینے والی خاتون نے گلے پر تشدد کے نشان دیکھے اور اہل محلہ کو آگاہ کیا۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، مجسٹریٹ کی منظوری کے بعد میڈیکل بورڈ لاش کا پوسٹ مارٹم کرے گا۔