پاکستان نے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 کروزمیزائل جدیدٹیکنالوجی سے لیس ہے،فتح 4 کروزمیزائل دشمن کے دفاعی سسٹم کوتوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدیدترین نیوی گیشن آلات سے لیس ہے، میزائل دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق جدیدترین کروزمیزائل آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے، مسلح افواج کےسینئرافسران اورسائنسدانوں نے تجربے کامشاہدہ کیا،صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے –
پاکستان کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

