چیئرمین سینیٹ کا دورہ کمبوڈیا، ایئرپورٹ پرپُرتپاک استقبال

Calender Icon پیر 2 فروری 2026

کمبوڈیا:(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر کمبوڈیا پہنچ گئے، جہاں نوم پنہ ایئرپورٹ پر کمبوڈیا کی سینیٹ اور حکومت کے اعلیٰ حکام نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

کمبوڈیا کی سینیٹ کے سیکنڈ نائب صدر ڈاکٹر تھُن واتھنا کی قیادت میں استقبالی وفد نے چیئرمین سینیٹ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کمبوڈیا–پاکستان سینیٹ فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین نگی چن پھال بھی موجود تھے۔

پاکستان کے سفیر ظہیرالدین بابر تھیہم اور دیگر کمبوڈین حکام بھی چیئرمین سینیٹ کا خیرمقدم کرنے کے لیے پہنچے۔ سطحی پارلیمانی و مشاورتی وفد بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ ہے۔وفد میں سینیٹر زرقا سہروردی، عابد شیر علی، ضمیر حسین گھمرو اور مشیر مصباح کھر شامل ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کا دورہ پاکستان اورکمبوڈیا پارلیمانی تعلقات کے فروغ کی علامت ہے۔پاکستان کے ایوان بالا کے پارلیمانی وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون اور روابط مزید مضبوط ہوں گے۔