اسلام آباد:(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ قراد داد میں دہشت گردی کو ریاستی دباؤ کیلئےاستعمال کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سراد ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا ۔ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے متفقہ طورپر منظور کرلیا ۔ قرادادا میں دہشت گردی کے واقعات میں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا گیااوردہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا
بلوچستان کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدر ی نے کہاکہ ہشتگردی کی کو ئی مذہبی وابستگی نہیں ہوتی اور نہ ہی لسانی پہچان ہوتی ہے ۔طلال چوہدری نے کہاکہ دہشتگردوں نے بلوچستان کے معصوم لوگوں نشانہ بنایا۔
اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر متفقہ قرارداد منظور کر لی گی۔ قرارداد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون نے پیش کی، جس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔
قومی اسمبلی کے اجلا س کی کارروائی چھ فروری تک ملتوی ہوگئی۔












منگل 3 فروری 2026 