اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ قوم متحد اور دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے ۔دہشتگرد معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد بلوچستان میں محرومیوں کا بیانیہ بناتے ہیں۔
وزیردفاع نے کہا کہ این ایف سی کے تحت بلوچستان کا حصہ 933ارب روپے ہے۔دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔خواتین اور بچوں پر حملہ کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز موجود ہیں۔افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔سمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے۔












منگل 3 فروری 2026 