کثیرملکی انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا افتتاح

Calender Icon بدھ 4 فروری 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں 2026 کی نویں بین الاقوامی مشق کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں منعقد ہوئی۔ مشق میں جسمانی فٹنس، ذہنی مضبوطی اور فیصلہ سازی پرخصوصی توجہ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کی پبی میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 19 دوست ممالک کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ امریکا، ترکیہ، سعودی عرب، مصر، عراق اور قطر سمیت متعدد ممالک مقابلوں میں شریک ہیں، جبکہ انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ مبصرین کی حیثیت سے شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور نیوی کی سولہ ملکی ٹیمیں بھی ان مقابلوں کا حصہ ہیں۔ بیان کے مطابق اس مشق کا مقصد عسکری تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ ایک مشن مخصوص اور ٹاسک پر مبنی پیشہ ورانہ فوجی مشق ہے، جس میں جسمانی فٹنس، ذہنی مضبوطی اور فوری فیصلہ سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقیں حقیقی جنگی ماحول سے قریب تر حالات میں انجام دی جاتی ہیں اور ان کا بنیادی مقصد ٹیم اسپرٹ کے ذریعے استقامت اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں اسمارٹ میٹرز یعنی بجلی کے ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر پر کام جاری ہے،سولہ لاکھ سے زیادہ روایتی میٹرز کو اسمارٹ میٹرنگ سسٹم پر منتقل کر دیا گیا۔

حکام پاورڈویژن کےمطابق بجلی چوری،لائن لاسزاورغلط ریڈنگ کاخاتمہ ہونے سےسالانہ ڈیڑھ سو ارب روپے کی بچت ہوگی،بجلی چوری، غلط ریڈنگ کا خاتمہ، سالانہ اربوں کے نقصانات روکنے میں مدد ملے گی

حکام پاورڈویژن کےمطابق باقی 3 کروڑ 31 لاکھ میٹرز کو اے ایم آئی ا سمارٹ سسٹم پر منتقل کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے،ڈسکوز میں عالمی بینک کی معاونت سے چل رہا ہے۔

دستاویز کےمطابق اسلام آباد ریجن میں سب سے زیادہ 11 لاکھ سے زائد ایڈوانس میٹرز نصب کر دیئے گئے، گوجرانوالہ الیکٹرک میں ایک لاکھ 74 ہزار،لاہور الیکٹرک میں ایک لاکھ سے زائد جدید میٹرز نصب کیے گئے، ملتان ریجن میں 94 ہزار 597، فیصل آباد میں 24 ہزار سے زائد جدید میٹرز نصب کیے گئے،جبکہ حیدر آباد میں 16 ہزار، سکھر ریجن میں 15 ہزار سے زائد اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کی گئی۔