سرطان پاکستان میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے، صدر مملکت

Calender Icon بدھ 4 فروری 2026

کراچی (نیوزڈیسک) صدرآصف علی زرداری نےعالمی یوم سرطان پر اپنےپیغام میں کہا سرطان پاکستان میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے، سرطان سے نمٹنے کے لیے اتحاد، جدت اور پائیدار اقدامات پر زور دیا۔

صدرمملکت نے اپنےپیغام میں کہا سرطان سے اموات میں کمی کیلئےقومی سطح پر فوری پیشرفت کی ضرورت ہے، تاخیر سے تشخیص اور طویل علاج متاثرہ خاندانوں پرمعاشی و ذہنی دباؤ ہے۔

صدر آصف علی زرداری نےکہا بچوں کے سرطان پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے،جامع قومی حکمت عملی بن رہی ہے،صحت کا نظام مضبوط بنانے اور سرطان کے بوجھ کا جامع جائزہ جاری ہے۔

صدر مملکت نے شہریوں، طبی ماہرین اور نجی شعبے سے مشترکہ جدوجہد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ریاست تحقیق، ڈیٹا اور آگاہی کے ذریعے سرطان کے اثرات کم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔