رحمان بابا ایکسپریس، مسافر خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش کا انوکھا واقعہ

Calender Icon بدھ 4 فروری 2026

کراچی: (نیوزڈیسک) کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس میں دوران سفر خاتون نے بچی کو جنم دیا۔
کراچی سے ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین انجن خراب ہونے کی وجہ سے دھابیجی سٹیشن پر کھڑی تھی کہ خاتون کو طبی امداد کی ضرورت پڑی۔

ریلوے پولیس نے مزید بتایا کہ ٹرین میں سفر کرنے والے ڈاکٹر نے خاتون کو طبی مدد فراہم کی اور خاتون نے بچی کو جنم دیا۔

دوسری جانب ریلوے پولیس نے مزید بتایا کہ ماں اور بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔