ایران (ویب ڈیسک) امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری بیڑے کی جانب آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرائے جانے کا دعویٰ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی ایف 35 طیارے نے ایرانی ڈرون مار گرایا ہے۔
امریکی عہدیدار کے مطابق بحیرہ عرب میں بحری بیڑے ابراہم لنکن کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے گرائے جانے والے ایرانی ڈرون کا نام شہید-139 ہے۔












بدھ 4 فروری 2026 