اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری دیدی گئی۔
معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کی زیر صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے ساتھ اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور نیشنل ورکرز یونین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین فارغ، 25.5 ارب روپے کا پیکج منظور
معاہدے کے تحت متاثرہ ملازمین کو کمپنسیٹری پیکیج کے چیکس کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اہل ملازمین کو مرحلہ وار 40 فیصد پھر 30-30 فیصد ادائیگیاں کی جائینگی، 2024ء اور 2025ء کے سالانہ انکریمنٹس بھی پیکیج میں شامل ہیں۔
ہارون اختر نے کہا کہ حکومت مالی تعاون فراہم کرے گی تاکہ ملازمین کو ادائیگیاں یقینی ہوسکیں، حکومت مزدوروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔












بدھ 4 فروری 2026 