اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدرآصف علی زرداری اورقازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کی ملاقات پاکستان پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے کو تیار ہے،صدر مملکت صدر آصف علی زرداری کا سیاسی، اقتصادی اور علاقائی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے پختہ عزم کا اظہار دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال دونوں ملکوں کے باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور علاقائی خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی تعلقات ہیں۔صدرمملکتحالیہ برسوں میں دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے،صدر آصف علی زرداریدوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے علاقائی روابط ضروری ہیں،صدر آصف علی زرداری صدر مملکت کا امن، مذاکرات اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ جنوبی ایشیا اور وسیع تر خطے میں استحکام کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور علاقائی چیلنجز کا مقابلہ محاذ آرائی کی بجائے تعاون کے ذریعے کیا جانا چاہیے،صدر آصف علی زرداری قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،صدر قاسم جومارت توکایووف اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم۔ملاقات کے آخر میں صدر قاسم جومارت کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔
علاقائی استحکام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، صدر مملکت
بدھ 4 فروری 2026












