اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔
کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بڑا واضح مؤقف ہے، پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، یہ کھیل کا میدان ہے،سیاست نہیں، کھیل کےمیدان میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے، ہم نے بڑا سوچ سمجھ کر اسٹینڈ لیا ہے۔ ہمیں بنگلادیش کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز پاکستان نے یہ واضح کیا تھا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت تو کرے گا تاہم 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گا۔
اسی حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق ایک اہم فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات کے بعد حکومتِ پاکستان کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا۔












بدھ 4 فروری 2026 