اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی رہنما زمرد خان نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائی، بہنیں، بیٹے اور بیٹیاں بھارتی تسلط کے خلاف حق خودارادیت کے لیے مصروف عمل ہیں۔
زمرد خان نے کہا کہ کشمیری عوام کی طویل جدوجہد تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی اور ان کے عزم و ہمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے بھارتی فورسز کے مقبوضہ کشمیر میں لگائے گئے بدترین محاصرے کی سخت مذمت کی۔
زمرد خان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے محرومی عالمی ناکامی ہے اور کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کی جدوجہد کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔












جمعرات 5 فروری 2026 