پشاور(نیوز ڈیسک)ضلع دیر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ ہلکی پھلکی سردی محسوس ہونے لگی۔
بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی اور دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جبکہ رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں۔
جی ٹی روڈ اور کاروباری مراکز میں پانی جمع ہوگیا جبکہ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا۔
بارش سے کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے۔