سرگودھا: ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ اسپتال میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

Calender Icon جمعرات 5 فروری 2026

سرگودھا(نیوز ڈیسک)سرگودھا میں گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ اسپتال میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے نے کشمیری مسلمانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

تقریب میں رکن قومی اسمبلی آرم حامد، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ اور سابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری حامد حمید نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ریلی کی قیادت کی۔ یوم یکجہتی کشمیر ریلی او پی ڈی سے سول اسپتال چوک تک نکالی گئی، جس میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس اور دیگر ہسپتال اسٹاف بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

شرکاء نے ریلی کے دوران “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے بھی لگائے اور عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب کا مقصد کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور پاکستان کی مسلسل حمایت کا پیغام دینا تھا۔