مون سون میں معمول سے 23 فیصد زائد بارشیں، پری ونٹر بارشوں میں کمی کا امکان

Calender Icon بدھ 1 اکتوبر 2025

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 23 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالعزیز کے مطابق پری ونٹر (Pre-Winter) بارشوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور اس کی بنیادی وجہ موسمی پیٹرن میں تیزی سے آنے والی تبدیلیاں ہیں، اس سال سردیوں کے آغاز میں بارشیں کم ہوں گی، مگر سردیوں کے اختتام پر زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

عبدالعزیز نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سردیوں کے دوران برفباری کم ہو سکتی ہے، اگر برفباری کم ہوئی تو اس کا اثر اگلے سال کے مون سون پر پڑے گا اور امکان ہے کہ آئندہ مون سون کی شدت زیادہ ہو۔

محکمہ موسمیات نے اس صورت حال کو موسمیاتی تبدیلیوں کا تسلسل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ موسمی پیٹرن میں تیزی سے تبدیلیاں ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کے نظام کو متاثر کر رہی ہیں۔