پاکستان اور ازبکستان کا آئندہ پانچ سالوں میں دوطرفہ تجارت کو دو ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

Calender Icon جمعرات 5 فروری 2026

پاکستان اور ازبکستان نے آئندہ پانچ سالوں میں دوطرفہ تجارت کو دو ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے پروٹوکول پر آج شام اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف نے دستخط کئے۔

پروٹوکول کے تحت دونوں فریق باہمی مشاورت کے ذریعے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے شعبوں کی نشاندہی کے حوالے سے ایکشن پلان بنانے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیں گے۔