پاکستان اور سعودی عرب کے اسٹریٹجک دفاعی تعلقات میں ایک اور تاریخی پیش رفت

Calender Icon ہفتہ 7 فروری 2026

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب  میں ہونے والے ورلڈ ڈیفنس شو میں آئیڈیاز 2026 کی اسپیس لانچ کی جائیگی جسکا انعقاد پاکستان میں نومبر2026 میں کیا جائیگا۔

ورلڈ ڈیفنس شو (ڈبلیو ڈی ایس) 2026 ، ریاض میں 8 تا 12 فروری 2026 کو منعقد کی جا ئیگی

ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں بین الاقوامی ممالک اپنی جدید فوجی ٹیکنالوجی اور ہتھیار پیش کرینگے

ڈبلیو ڈی ایس میں آئیڈیاز 2026 کا اسپیس لانچ ٹیکنالوجی منتقلی اور دفاعی مشترکہ منصوبوں کے فروغ کے عزم کی عکاسی کریگا

دفاعی نمائشوں اور عالمی روابط کے فروغ میں ڈیفینس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کا مؤثر کردار پاکستان کے بڑھتے بین الاقوامی دفاعی وقار کو مزید مستحکم کر رہا ہے