ہوم ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا لاہور میں آغاز

Calender Icon بدھ 1 اکتوبر 2025

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز سے لاہور میں شروع ہوگیا۔

کھلاڑیوں نے عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پہلے روز فٹنس ڈرلز، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے مختلف مراحل میں بھر پور مشقیں کی گئیں، کوچنگ اسٹاف نے ہر کھلاڑی کو انفرادی اور اجتماعی طور پر رہنمائی فراہم کی۔

کیمپ آٹھ اکتوبر تک جاری رہے گا۔ آج کھلاڑی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گے۔

اس دوران بیٹنگ آرڈر کی تیاری، بولرز کے اسپیلز اور فیلڈنگ کمبی نیشنز پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔