حب: 3 گاڑیوں میں تصادم، 1 شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

Calender Icon پیر 9 فروری 2026

حب (نیوز ڈیسک) حب میں 3 گاڑیوں میں تصادم سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
وندر کے قریب تصادم 1 ٹرک اور دو کاروں کے درمیان ہوا، حادثے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والا حب کا صحافی عزیز لاسی ہے، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا، پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔