شہباز شریف کی جاپانی وزیر اعظم کو دوبارہ انتخاب پر مبارکباد

Calender Icon پیر 9 فروری 2026

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے جاپان کی وزیر اعظم محترمہ سانائے تاکائیچی کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ وزیر اعظم تاکائیچی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں تاکہ جاپان کے ساتھ پاکستان کے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔