یو اے ای ٹیم کے پاکستانی اوپنر بھارت سے واپس بھیج دیا گیا

Calender Icon پیر 9 فروری 2026

دبئی (ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک یو اے ای کرکٹ ٹیم کے اوپنر محمد زوہیب کو بھارت سے گھر بھیج دیا گیا۔

محمد زوہیب کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا اور ورلڈکپ سے باہر کیا گیا۔ کرکٹر نے الزام لگایا تھا کہ ساری ٹیم مینجمنٹ کا تعلق بھارت سے ہے، پاکستانی ہونے کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر نکالا گیا ہے۔ محمد ذوہیب نے اماراتی کرکٹ بورڈ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اماراتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد ذوہیب کو نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر بھارت سے دبئی واپس بھیجا گیا ہے۔ اس معاملے پر مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی، اس مرحلے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔