اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے مسئلہ بنگلادیش کا تھا، ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے مسئلہ بنگلادیش کا تھا۔ ہم نے بنگلادیش بورڈ کا مؤقف نہیں جانے دینا تھا۔
محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) میں معاملات چل رہے ہیں، اس وقت چیزیں چل رہی ہیں،زیادہ بات نہیں کروں گا، معاملےپرمیں بھی انتظار کر رہاہوں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے گھر آئے مہمان کی عزت کرنا سیکھا ہے، اگر کوئی خودچل کر آئے تو بہت ساری چیزیں بھول جاتی ہیں، نہ میں دھمکی سے ڈرتاہوں،نہ ہماری حکومت ڈرتی ہے، بہت سارے ممالک نے رابطہ کیا،ہم نے اپنا مؤقف ان کے سامنے رکھا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوشش تھی ملتان سلطانز کی ٹیم کو بھی اچھی قیمت میں فروخت کریں، آکشن کے دوران وزیراعظم سے دومرتبہ فون پر بات ہوئی ،وہ بھی پرجوش تھے، پی ایس ایل کے حوالے سے بہت کام چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلہ 15 فروری کو شیڈول ہے۔ پاکستان حکومت نے میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔












پیر 9 فروری 2026 