وزیرمملکت برائے مذہبی امورکھئیل داس سے فرانس کے سفیرنکولس گیلی کی ملاقات

Calender Icon بدھ 1 اکتوبر 2025

وزیرمملکت برائے مذہبی امورکھئیل داس سے فرانس کے سفیرنکولس گیلی کی ملاقات،ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے،دونوں ممالک میں مذہبی ورثے کے تحفظ اوربحالی کیلئے ملکر کام کرنے پراتفاق کیاگیا ، فرانسیسی سفیر نے حالیہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان پرافسوس کااظہار ہے-وزیرمملکت برائے مذہبی امورکا کہنا ہے حکومت پاکستان نے اقلیتوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پربا اختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،،ان کا کہنا ہے  پنجاب اوروفاق میں اقلیتی ارکان کو کابینہ میں نمائندگی دی گئی ہے،انہوں نے کہاہے قومی کمیشن برائے اقلیت کے قیام سے اقلیتوں کے مسائل کے حل میں آسانی ہوگی،پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی تہوارحکومتی سطح پرمنائے جاتے ہیں-فرانسیسی سفیرنےکہاہے اقلیتوں کی بہتری کیلئے پاکستان کی معاونت کیلئے تیار ہیں،پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں—