محبت کا اظہار سب سے پہلے کس نے کیا؟ کرینہ کپور اور سیف علی خان کا انکشاف

Calender Icon منگل 10 فروری 2026

بالی ووڈ کی معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور نے اپنے تعلق سے متعلق دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سب سے پہلے محبت کا اظہار دونوں میں سے کس نے کیا تھا۔

ایک انٹرویو میں فلم جب وی میٹ کی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی محبت کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے ’آئی لو یو‘ شاید میں نے کہا تھا۔

اس پر سیف علی خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شاید تم نے کہا تھا۔

کرینہ، جنہیں مداح پیار سے بے بو بھی کہتے ہیں، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ مجھے شرمندہ نہیں کرنا چاہتے، اس لیے شاید میں نے ہی کہا تھا۔

دونوں نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ ریستوران میں کھانے کا آرڈر کون دیتا ہے۔

سیف نے کہا کہ میری بیوی مختلف کھانوں کی ماہر ہے اور میں اکثر اس کے آرڈر سے حسد کرتا ہوں، اس لیے زیادہ تر آرڈر وہی کرتی ہیں۔

کرینہ نے اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہاں، آخر میں ہم وہی کھاتے ہیں جو میں آرڈر کرتی ہوں۔